rsz_2qaidکراچی، بانی پاکستان محمد علی جناح کا139 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جارہا ہے۔مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی شریک تھے۔ پاک فضائیہ رسالپور اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزارپر گارڈزآف آنر پیش کیا جبکہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اوروزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مزارپر حاضری دی، پھولوں کا گلدستے رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔ڈی جی رینجزز سندھ میجر جنرل بلال اکبر اورکور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نویدمختار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Post a Comment

[Widget_title][combine][recent][8]

 
Top