ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت واحترام سے منایا گیا
کراچی سے خیبر تک درود و سلام کی محافل منعقد ہوئیں اور جلوس نکالے گئے۔وجہ تخلیق کائنات، محبوب خدا، رحمت اللعالمین، خاتم النبیین،حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت عقیدت و احترم اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
کراچی میں جشن عید میلا د النبی کی مناسبت سے مرکزی جلوس نیو میمن مسجد سے برآمد ہو کر نشتر پارک پر اختتام پزیر ہوا۔ مختلف علماء کرام نے سیرت پاک پر روشنی ڈالی، جبکہ آپریشن ضرب عضب کے حق میں،اور تحفظ ناموس رسالت قوانین میں ردوبدل نہ کرنے سمیت مختلف قرار دادیں منظور کی گئیں۔
Post a Comment