ال نو کا جشن: شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی، خلاف ورزی پر سخت سزا ہوگی

double riding1کراچی: پولیس نے سال نو کے موقع پر منچلے نوجوانوں کو روکنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سےنمٹنے کے لیے سیکورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر قائد میں سال نو کے موقع پر 31 دسمبر رات 8 بجے سے 12 گھنٹے کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحے کی نمائش اور فائرنگ کرنےپرپابندی ہوگی۔ شہرمیں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے 4 ہزار100 پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی جائےگی۔ ساحل سمندر پر منچلوں کی آمد روکنے کے لیے راستوں کو سیل کردیا جائے گا جب کہ کلفٹن اور ڈیفنس میں اہم مارکیٹوں، بازاروں اور پیٹرول پمپش کو سر شام ہی بند کرادیا جائے گا۔ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں گرفتاری، جرمانے اور موٹر سائیکل ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ کمشنر کراچی کی جانب سے سائیلنسر کے بغیر موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Post a Comment

[Widget_title][combine][recent][8]

 
Top